فیس بک کا جعلی تبصرہ لکھنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

کمپنی نے اس بڑے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی کمیونیٹی فِیڈ بیک پالیسی کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2022
بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے فیس بک اکاؤنٹس معطل ہوسکتے ہیں یا ان پر پابندی عائد ہو سکتی ہے

فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر بزنس پیجز پر صارفین کی جانب سے دیے جانے والے جعلی تبصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔ کمپنی نے اس بڑے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی کمیونیٹی فِیڈ بیک پالیسی کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

فیس بک جہاں ممکنہ توہین آمزید ریویوز کے خلاف پہلے ہی اقدامات کر رہا ہے وہیں اس نئی پالیسی نے ان اصولوں کو الفاظ میں ڈھال دیا ہے۔

فیس بک کی نئی ہدایات بزنس پیجز کو ان کے گاہکوں کو مطمئن کرنے کے لیے پیش کی گئی سہولتوں کا ناجائز استعمال کرنے کے لیےلکھے جانے والےصارفین کے جعلی ریویوز سے بچائیں گی۔پیجز سے ان ریویوز کو بھی ہٹایا جائے گا جن کا اس بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا یا اس میں نامناسب مواد ہوگا۔

اگر کوئی گاہک یا بزنس ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ان کا تبصرہ ہٹا دے گا، کاروبار کی پروڈکٹ ٹیگز اورلِسٹنگ تک رسائی روک دے گا اور اس کے ساتھ کسی دوسری میٹا پروڈکٹس یا فیچرز تک رسائی معطل کردے گا یا پابندی عائد کردے گا۔

بار بار خلاف ورزی کرنے پر ممکنہ طور پر اس کے مرتکب ہونے والوں کے فیس بک اکاؤنٹس معطل ہوسکتے ہیں یا ان پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں