- خوشخبری؛ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
- سینیٹ انتخاب؛ سندھ سے ٹینکوکریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار کامیاب
- عامر لیاقت کی ویڈیوز کا معاملہ، ایف آئی اے کی دانیہ شاہ کیخلاف درخواست مسترد کرنے کی استدعا
- عید کی چھٹیاں؛ ریلوے کرایوں میں30 فیصد رعایت کا اعلان
- آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار
- اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
- ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانونی ثابت ہو، عدالت
- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
- بارش کراچی کےلیے زحمت کیوں ہے؟
پاک سری لنکا سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

(فوٹو: ٹوئٹر) قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں یاسر شاہ کی واپسی
لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ طویل دورانیے کے کھیل میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آلراؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔
مکمل فٹنس حاصل کرنے والے یاسر شاہ کے علاوہ سلمان علی آغا کی بھی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4224 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 88 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز کو دورہ سری لنکا کے لیے دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کا اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
دوسری جانب سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا کے لیے روانہ ہوگا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے، یاسر شاہ کی شمولیت سے ہمارا اسپن اٹیک مضبوط ہوا ہے۔ انہیں ساجد خان کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے نتائج آئیڈیل نہیں تھے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف بھی بہتر کرکٹ کھیلی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔