ق لیگ میں پھوٹ چوہدری شجاعت کے بھائی کا نئی جماعت بنانے کا اعلان

جو مخالفین ہمیں حلقوں میں نہیں ہرا سکے وہ گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، چوہدری وجاہت حسین


ویب ڈیسک June 25, 2022
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہناتھا کہ عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کرینگے، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔

اس موقع پر ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا کہنا تھا کہ مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں، ن لیگ کی حکومت چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں