انڈین ویلز ٹینس اعصام و بوپنا کو راجر فیڈرر اور واورنیکا سے شکست

پاک بھارت جوڑی کو 6-2 ،6-7 (4-7) اور 10-6 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا


Sports Desk March 09, 2014
اعصام اور بوپنا نے انڈین ویلز آمد سے قبل دبئی میں ٹائٹل جیتا تھا۔فوٹو: فائل

پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو انڈین ویلز ٹینس کے پہلے رائونڈ میں سوئس جوڑی راجر فیڈرر اور واورنیکا نے ہرادیا۔

ان کی فتح کا اسکور6-2 ،6-7 (4-7) اور 10-6 رہا،واورنیکا میلبورن ایونٹ کے فائنل میں رافیل نڈال کو مات دینے کے بعد پہلی مرتبہ کسی ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں، 6سیڈ جوڑی اعصام اور بوپنا نے انڈین ویلز آمد سے قبل دبئی میں ٹائٹل جیتا تھا۔