- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
- پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس دو نئے ریکارڈز سے محروم
- کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
- ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- کراچی:2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
دورہ سری لنکا سے قبل وارم اپ میچ، قومی ٹیم کا پہلے دن کا کھیل ختم

فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ
راولپنڈی: دورہ سری لنکا سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں وارم اپ میچ کھیلا جارہا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 45 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلا گیا، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے بھی کیمپ جوائن کرلیا، بلے بازوں نے سری لنکن اسپنرز کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی مشقیں کیں، دوسرے دن کا کھیل کل صبح 9 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے پہلے روز کا وارم اپ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ اسکواڈ میں اسپنر یاسر شاہ کی واپسی ہوچکی ہے، یاسر شاہ نے پہلے دن اسپن بولنگ کی خوب پریکٹس کی، نائب کپتان کیپر محمد رضوان، اظہر علی اور شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کے باعث ٹریننگ کیمپ میں شریک نہیں ہوسکے۔
Some glimpses from the opening day of the two-day practice game in Rawalpindi 🏏
The Pakistan Test squad is preparing for next month’s tour of Sri Lanka.#BackTheBoysInGreen | #SLvPAK pic.twitter.com/5JgGuOo0EV
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 27, 2022
وارم اپ میچ میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اوپننگ کی تھی، کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے وارم اپ میچ کے دوران سری لنکن اسپنرز کا سامنے کرنے کے لیے خصوصی مشقیں کیں۔ امام الحق اور محمد نواز نے شاہین شاہ آفریدی کی فاسٹ بولنگ کا سامنا کیا اور بہترین اسٹروکس کھیلے۔
پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باوجود پاکستانی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی سری لنکن ٹیم سے مقابلے کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں، وام اپ میچ دوسرے دن کا کھیل کل صبح 9 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وارم اپ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور مختلف پوزیشنز میں کیچ کی بھی پریکٹس کی، اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کررکھےتھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔