- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریسن نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے ساتھ ایس ایس پی کی رپورٹ بھی موجود ہیں میں عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر جلسے کے دن اور مقام کا تعین کیا گیا ہے جلسہ کی اجازت صرف پریڈ گراؤنڈ کے مقام کے لیے مشروط ہے۔
این او سی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سیاسی جماعتیں امن و امان کے حوالے سے تعاون کرنے کی پابند ہیں آئین کے آرٹیکل پندرہ اور سولہ میں دی گئی گارنٹی کے مطابق اجازت دی گئی ہے۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندہ علی نواز اعوان نے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جلسہ کے موقع پر ایکسپریس وئے اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور جلسہ رات بارہ بجے ختم کرنا ہوگ جب کہ جلسہ گاہ میں مسلح افراد کے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی
این او سی میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون کے ایک کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پریڈ گراونڈ جلسے کے آرگنائزر تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنے کے پابند ہوں گے۔
این او سی کے مطابق جلسہ میں ڈیک اور اسپیکر کا استعمال قانون کے مطابق ہی ہوسکے گا اور جلسہ آرگنائزر ٹریفک پلان کی پابندی کے لیے تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ فول پروف سیکورٹی جلسہ کے آرگنائزر اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہوگی اور جلسہ گاہ میں داخل ہونے والوں کی باقاعدہ سیکورٹی چیکنگ ہوگی۔جلسہ گاہ کے اندر اور باہر سہ سہ ٹی وی کیمرے ہوں گے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔