پی ٹی آئی کا پیٹرولیم نرخوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لگتاہے یہ پاکستان کو تباہی کے راستے پر لانے کیلئے آئیں ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کے بعد عوام کیسے گزارا کریں گے کیوں کہ کسی بھی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟ اتنا اضافہ سن کر بھونچکا رہ گیا ہوں تو عوام کیسے گزارا کریں گے؟ وزیراعظم شہبازشریف کو استعفی دینا چاہیے، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں، کسی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں تو یہ آئے کیوں ہیں؟

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوتے تو روس سے سستا تیل آچکا ہوتا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ

حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں چوتھی مرتبہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 250 روپے لیٹر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم بدترین ایڈمنسٹریٹر نے تباہی مچادی ہے،یہ تباہی حکومت ہے عوام مہنگائی سے فاقوں پر آگئی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔