واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

بعض اطلاعات کے مطابق ’ڈیلیٹ فرام ایوری ون‘ کی مدت 12 گھنٹے سے زائد کی جاسکتی ہے


ویب ڈیسک July 04, 2022
واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے وقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

میسجنگ کی سب سے بڑی سروس، واٹس ایپ کی جانب سے آئے دن نئے فیچر پیش کئے جارہے ہیں جن میں سے ایک تازہ تبدیلی میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ہے جسے بہت جلد بڑھا دیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی خبر دینےوالی مشہور ویب سائٹ واٹس ایب بی ٹا انفو کے مطابق اگرچہ اس وقت کچھ افراد ہی اس فیچر کو استعمال کررہے ہیں تاہم جلد ہی یہ دنیا بھر کے لیے عام دستیاب ہوگی۔

اگرچہ اس فیچر کی بہت تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن بعض تجزیہ کاروں کے مطابق آپ اپنا بھیجا ہوا پیغام 12 گھنٹے سے لے دو دن بعد ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ دوسری جانب واٹس ایپ کی مرکزی 'میٹا' کمپنی نے بھی اس ضمن میں کوئی خاص معلومات نہیں دی ہے۔ لیکن ڈبلیو اے بی ٹا انفو کی خبریں کئی مرتبہ درست ثابت ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیکنالوجی اور ویب کی خبر دینے والی لاتعداد ویب سائٹ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں