سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات

ویب ڈیسک  پير 4 جولائی 2022
دونوں بچیاں پیٹ اور سینے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی تھیں

دونوں بچیاں پیٹ اور سینے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی تھیں

سوات: پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سوات میں 2 پاکستانی جڑواں بچیوں سے ملاقات کی، جنہیں 6 سال قبل آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا گیا تھا۔

سوات میں ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے فاطمہ اور مشاعل سے شفقت کا اظہار کیا۔ بچیوں کے والد نے سعودی حکومت کا بچیوں کی دیکھ بھال اور توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ دویونوں بچیوں کی علیحدگی کا آپریشن 2016 میں ہوا تھا، جو پیٹ اور سینے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اب تک 22 ممالک کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے 118 بچوں کے آپریشن کروائے گئے ہیں، جو کہ کامیاب رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔