چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع

عدالت نے اگلی پیشی تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی


ویب ڈیسک July 04, 2022
ضمنی انتخاب کے لئے اچھی تیاری ہے چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلی بن جائیں گے، مونس الہٰی:فوٹو:فائل

ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ نے چوہدری مونس الہٰی اوردیگر کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔

لاہور میں ایف آئی اے کی بینکنگ عدالت نے مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں اب تک کیا تفتیش کی ہے جس پر تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ محمد خان بھٹی اورواجد بھٹی نے گزشتہ ہفتے انوسٹی گیشن جوائن کی ہے۔ دونوں ملزمان نے ڈیفنس میں کاغذات جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی ہے۔ کمپنی کے شئیر ہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ شئیرہولڈرز کے تعین کے بعد مونس الہٰی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ چھ اکاؤنٹ فیک تھے جس سے نواز بھٹی سمیت دیگر نے انکارکردیا۔ سینتالیس فیصد ریکارڈ آچکا ہے ابھی فرانزک بھی ہونا ہے۔

عدالت نے اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چوہدری مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔مونس الہٰی پر چوبیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

مونس الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے لئے اچھی تیاری ہے۔ انشا اللہ چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلی بن جائیں گے۔ ضمنی انتخابات مین مسلم لیگ ق کمپین کر رہی ہے۔صورتحال اچھی جا رہی ہےاللہ کا فضل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں