- امریکا میں خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کے تشدد کی ویڈیو وائرل
- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

فائل : فوٹو
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
سلیمان شہباز نے اپنے وکیل منصور عثمان اعوان کے ذریعے عمران اسماعیل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق عمران اسماعیل نے سلیمان شہباز کے خلاف الزامات واپس نہ لیے اور معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ایک ارب روپے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
عمران اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ سلیمان شہباز کی کمپنی سولر پینل کا کام کرتی ہے اور سلیمان شہباز نے ترکی میں سولر پینل فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدہ کیا، حکومت پاکستان نے سلیمان شہباز کو فائدہ پہنچانے کے لیے متبادل اور صاف توانائی کی جانب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی کوئی سولر کمپنی نہیں ہے، سلیمان شہباز نہ کابینہ کا حصہ ہیں اور نہ سرکاری عہدیدار ہیں۔
عمران اسماعیل کی جانب سے سلیمان شہباز پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، سابق گورنر کے ٹویٹر پر ساڑھے 9 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، ان الزامات پر مبنی ٹویٹس کو 4000 بار ری ٹویٹ کیا گیا اور ان پر 10 ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں۔
ان الزامات پر ڈیفامیشن آرڈیننس (ہتک عزت کے قانون) کی شق نمبر 8 کے تحت یہ نوٹس بھجوایا جا رہا ہے، آپ کو 14 دن کا موقع دیا جا رہا ہے کہ اپنی تصحیح کریں، اپنے ٹویٹس سوشل میڈیا سے ہٹا کر الزامات واپس لیں اور تحریری غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر آپ کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا جائے گا۔
لیگل نوٹس آج 6 جولائی کو عمران اسماعیل کے کراچی کے پتے پر بھجوایا گیا ہے اور لیگل نوٹس کے ساتھ عمران اسماعیل کے ٹویٹس کے اسکرین شارٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ عمران اسماعیل کے جھوٹے اور بے بنیاد ٹویٹ سے شریف فیملی کی ساکھ متاثر ہوئی، عمران اسماعیل 14 دنوں میں اپنے ٹویٹ پر معافی مانگے ورنہ قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔