کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی

متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری اقدامات کریں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 12, 2022
(فوٹو: فیس بک) متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری اقدامات کریں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کراچی اور گرد و نواح میں ایک بار پھر تیز بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط سسٹم 14 سے 18 جولائی کے دوران سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے جنوب میں اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر بادل بن رہے ہیں، جو کئی علاقوں میں موسلادھار بارش برساسکتے ہیں، جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری اقدامات کریں، کیونکہ بارشوں کا یہ سسٹم کم از کم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں