کراچی مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک

مقتولین کا تعلق فیصل آباد سے تھا، واقعے کے وقت تین بچے بھی گھر میں موجود تھے، پولیس


ویب ڈیسک July 12, 2022
مقتولین کی شناخت امجد اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 8 فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہلاک ہو گئے۔

مقتولین کی شناخت امجد اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ واقعے کے وقت گھر میں تین بچے بھی موجود تھے، جو فائرنگ سے محفوظ رہے، تاہم بچے بہت ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں