- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرےاورعام انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلز پارٹی
کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیداروں کی شکست کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنے اس مؤقف کو پھر دہرایا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرکے ملک میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر اور انتخابی اصلاحات کے بعد ہوں گے۔
بلاول ہاﺅس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی پی قیادت نے ملکی سیاسی صورتحال پرفوری طور (ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔
اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج سے پیدا ہونے والے حالات کا تفصیلی اور اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔