گریڈ 2 کرکٹ سندھ پولیس نے نیوی کو 3 وکٹ سے مات دیدی

ناصر اویس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔


Sports Desk March 12, 2014
ناصر اویس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پیٹرنز ٹرافی گریڈ2 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ پولیس نے نیوی کو3 وکٹ سے مات دیدی،ناکام ٹیم دوسری باری میں 163 پر آئوٹ ہوگئی، حمزہ گھانچی29 اور بابر آغا21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

احمد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،45 رنز کی سبقت رکھنے والی سندھ پولیس نے ہدف 51.5 اوورز میں 7 وکٹ پرحاصل کرلیا، واجد علی 36 پر ناقابل شکست رہے، ناصراویس نے 74رنز دے کر5 وکٹوں کا سودا کیا۔سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کا مقابلہ ڈرا ہوگیا، کراچی الیکٹرک نے کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 442رنز جوڑے، فخرزمان نے147رنز اسکور کیے، سعدعلی نے157 کی اننگزکھیلی۔ سعودی کرکٹ اور کسٹمز کا مقابلہ بھی ہارجیت کے بغیر ختم ہوگیا، کسٹمز نے دوسری باری 5 وکٹ 233 پر ڈیکلیئرڈ کرکے حریف ٹیم کو فتح کیلیے297 رنز کا ہدف دیا، ذیشان علی 104رنز بنانے میں کامیاب رہے، سعودی کرکٹ نے کھیل ختم ہونے تک چار وکٹ پر190رنز اسکور کیے۔