آئی او ایس 156 اپ ڈیٹ صارفین کو بیٹری مسائل کا سامنا

إتعدد صارفین نے یہ شکایت کی ہے کہ آئی او ایس 15.6 اپ ڈیٹ ان کی بیٹری کو متاثر کر رہی ہے


ویب ڈیسک July 27, 2022
محققین نے بیٹری پر آئی او ایس 15.6 کی آزمائش کی اور دیکھا کہ سافٹ ویئر نے متعدد آئی فون ماڈلز کی بیٹری لائف کم کردی تھی

مہینوں کے انتظار کے بعد ایپل نے گزشتہ ہفتے آئی او ایس 15.6 کی اپ ڈیٹ جاری کی۔ اس اپ ڈیٹ میں متعدد اہم بگز کو ٹھیک کیا گیا جن میں ایک مسئلہ بھی شامل تھا کہ سیٹنگ ایپ اسٹوریج باقی ہونے کے باوجود عدم دستیابی ظاہر کرتی ہے۔

جہاں متعدد آئی فون صارفین نے بے صبری سے اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کی، متعدد نے یہ شکایت کی کہ آئی او ایس 15.6 ان کی بیٹری کو متاثر کر رہی ہے۔

آئی ایپل بائیٹس کے محققین نے بیٹری پر آئی او ایس 15.6 کی آزمائش کی اور دیکھا کہ سافٹ ویئر نے متعدد آئی فون ماڈلز کی بیٹری لائف کم کر دی تھی۔

زیڈ ڈی نیٹ کے ایک محقق ایڈریان کِنگسلے-ہیوز نے بتایا کہ آئی فون میں ایک نئے آپریٹنگ سسٹم کا انسٹال کیا جانا پس منظر میں بہت کچھ شروع کر دیتا ہے جس میں بیٹری کی اِنڈیکسنگ سے ری کیلیبریٹنگ تک شامل ہوتی ہے اور یہ عمل کئی گھنٹوں یا دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف توانائی استعمال کرتا ہے بلکہ بیٹری ری کیلبریشن یہ تاثر دے سکتی ہے کہ یہ بیٹری زیادہ تیزی سے خرچ ہو رہی ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔

کنگسلے -ہیوز کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے آئی فون کی بیٹری کے متعلق فکر مند ہیں اور کچھ ہی دن قبل آپ نے آئی او ایس 15.6 کی اپ ڈیٹ حاصل کی ہے تو آپ اپنی بیٹری کا معائنہ کرائیں۔

مقبول خبریں