افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری

ڈائریکٹر انکوائریز اینٹی کرپشن طاہر سانگی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر کشمور مقرر کیا گیا ہے


Staff Reporter September 14, 2012
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری بلال میمن کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر سکھر منظور شیخ کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے متعدد افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری بلال میمن کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر سکھر منظور شیخ کی جگہ مقرر کیا گیا ہے اور منظور شیخ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر انکوائریز اینٹی کرپشن طاہر سانگی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر کشمور مقرر کیا گیا ہے۔