سپریم کورٹ کو آئینی تحفظ حاصل من پسند قانون سازی نہیں ہوسکتی شیخ رشید

نیب کی من پسند ترمیم ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا، ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا


ویب ڈیسک July 28, 2022
پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، من پسند قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔

 



شیخ رشید نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی اور نہ نواز شریف آئے گا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ کے اختیارات سے متعلق وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے، گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں