وارم اپ میچ اسٹیڈیم میں بجلی کی آنکھ مچولی نے بنگلہ دیشی بورڈ کو شرمندہ کردیا

ڈچ سائیڈ کی اننگزکا آغاز بجلی کی فراہمی2 بار منقطع ہونے کی وجہ سے 20 منٹ تاخیر سے ہوا۔


Sports Desk March 13, 2014
ڈچ سائیڈ کی اننگزکا آغاز بجلی کی فراہمی2 بار منقطع ہونے کی وجہ سے 20 منٹ تاخیر سے ہوا. فوٹو وکی پیڈیا

ورلڈ ٹوئنٹی 20 وارم اپ میچز کے آغاز پر ہی اسٹیڈیم میں بجلی کی آنکھ مچولی نے بنگلہ دیشی بورڈ کو شرمندہ کردیا۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں افغانستان اور نیدرلینڈز کا میچ خاص طور پر اس سے متاثر ہوا، ڈچ سائیڈ کی اننگزکا آغاز بجلی کی فراہمی2 بار منقطع ہونے کی وجہ سے 20 منٹ تاخیر سے ہوا جس میں انھیں15 اوورز میں 122 رنز کا نظر ثانی ہدف ملا جو وہ حاصل نہیں کرپائے۔ وینیو منیجر فضل باری خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں پر کوئی جنریٹر ہی موجود نہیں اس لیے بجلی کیلیے پاور ڈیولپمنٹ بورڈ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔