نیسنی پلوسی کا دورہ تائیوان، چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 3 اگست 2022
نیسنی پلوسی کے دورہ تائیوان کا اثرچین امریکا تعلقات پرپڑے گا، چینی وزارت خارجہ:فوٹو:فائل

نیسنی پلوسی کے دورہ تائیوان کا اثرچین امریکا تعلقات پرپڑے گا، چینی وزارت خارجہ:فوٹو:فائل

بیجنگ: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نیسنی پلوسی کے تائیوان کی پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے  تائیوان کی پارلیمنٹ  سے خطاب کے بعد بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

چین کے نائب وزیر خارجہ زی فینگ نے خبردار کیا کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے نتائج سنگین ہوں گے اورچین خاموش نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے نینسی پلوسی کے دورے کو شیطانی قراردیا۔

چین کی وزارت خارجہ نے نینسی پیلوسی کے  دورہ تائیوان  کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک چین  اصول کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پلوسی کا دورہ چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا شدید اثر چین امریکا تعلقات کی سیاسی بنیاد پرپڑے گا۔

دوسری جانب روس نے چین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کا دورہ اشتعال انگیزی ہے۔ چین کو اپنی خود مختاری کے تحفظ  کے لئے کارروائی کا حق حاصل ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان اپنے آپ کو خود مختار ریاست قرار دیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔