کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم حملہ ایک شخص جاں بحق

دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے، واقعہ جوائنٹ روڈ پر پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک August 05, 2022
(فوٹو فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت میں قوم پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے ایک شہری جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں واقع جوائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے اسٹال پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دستی بم حملہ جشن آزادی کے سلسلے میں لگائے جانے والے قومی پرچم کے اسٹال پر ہوا۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے