کے الیکٹرک کی کراچی میں رات گئے طویل لوڈشیڈنگ، شہری بےحال

ویب ڈیسک  اتوار 7 اگست 2022
شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا جس کے باعث شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے جبکہ مستثنیٰ اور غیر مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے شہر قائد کی باسی شکایت کررہے ہیں کہ کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بھی لوڈشیڈنگ سلسلہ بھی طویل ہوگیا۔

گلشن اقبال، گارڈن، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ طویل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکڑک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

 

https://twitter.com/emailbrose/status/1555677404567408640

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔