- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی
کراچی: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار پیش کردی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن اور پاکستانی جامعات و نجی شعبہ کے تعاون سے تیار کی جانیوالی میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی تیاری کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ بجلی سے چلنے والی کار کو NUR-E 75کا نام دیا گیا ہے جس کی عوامی فروخت کے لیے بکنگ کا آغاز 2024کے آخر میں کیا جائے گا۔
کار کا بیٹری پیک این ای ڈی یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے، جدید فیچرز پر مشتمل الیکٹرک کار ایکسپورٹ بھی کی جائیگی۔ الیکٹرک کار 220وولٹ بجلی کے کنکشن سے 8گھنٹے میں چارج ہوکر 120کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے 210کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔
ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ اس وقت عالمی آٹو انڈسٹری میں الیکٹرک گاڑیوں کا انقلاب آرہا ہے اور پاکستان نے بھی اس انقلاب کی جانب پہلا قدم اٹھالیا ہے آئندہ پانچ سال میں یہ پراجیکٹ پاکستان کے تمام معاشی چیلنجز کا خاتمہ کردے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کار کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کے لیے سیریز اے، بی اور سی راؤنڈز کی فنڈنگ کے ذریعے سرمایہ حاصل کیا جائے گا کار JAXERI کی برانڈ کے نام سے لانچ کی جائیگی ابتدائی پروٹوٹائپ پانچ سیٹوں کی گنجائش والی ہیچ بیک کار ہے اگلے مرحلے میں اسے سیڈان کی شکل دی جائیگی اور الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی تیار کی جائیں گی۔
گاڑیوں کے لیے چارجر سرسید یونیورسٹی آف انجیئرنگ میں تیار کیا جارہا ہے تیز رفتار چارجر بھی تیار کیے جارہے ہیں جس سے چارجنگ کے وقت میں کمی ہوگی۔
پاکستانی الیکٹرک کار NUR-E 75 کے تمام سسٹمز پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں۔ کار کا ڈیزائن نیشنل کالج آف آرٹس نے تیار کیا ہے۔ کار کی تعارفی تقریب میں انجینئرنگ، آّٹو سیکٹر کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور میڈ ان پاکستان کار متعارف کرانے پر ڈائس کی پوری ٹیم اور ڈاکٹر خورشید قریشی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ کار کی بڑے پیمانے پر پیداوار سے ماحول کے تحفظ، ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، پاکستان الیکٹرک کاروں کی ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہوگا اور الیکٹرک کاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس سے پاکستان کے معاشی استحکام کی منزل آسان ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔