ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 45  ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ 172  مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔

 

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 45  ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 459  افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق وبا سے متاثرہ 172  مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  2.54 فی صد  ریکارڈ کی گئی۔

مختلف شہروں میں ریکارڈ ہونے والے اعداد شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 882 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 68 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے  جب کہ شرح 7.71 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ بہاولپور میں 186 میں سے 13 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 6.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

میرپور میں 117 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 7 مریضوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ میرپور میں کورونا کی شرح 5.98 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 2987 ٹیسٹوں میں سے 174 مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 5.83 فی صد رہی۔ پشاور میں 453 ٹیسٹوں میں سے 26 مثبت آئے اور کورونا متاثرین کی شرح 5.74 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔