کرپشن ریفرنس مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد

ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن سے سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، نیب


Staff Reporter August 15, 2022
دو رکنی بیچ میں اختلاف کے باعث کیس ریفری جج کو بھجوایا گیا تھا (فوٹو فائل)

SRINAGAR: ترقیاتی فنڈز میں 31 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

مشیر جیل خانہ جات کی کرپشن ریفرنس میں عبوری ضمانت کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بیچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا، جنہوں نے اعجاز جکھرانی کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

کیس کی سماعت میں جسٹس نظر اکبر نے عبوری ضمانت کی توثیق جب کہ جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا، جس کی وجہ سے کیس ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا۔ نیب کے مطابق اعجاز جکھرانی نے خیر پور اور جیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی اور سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔