وارم اپ میچ بنگال ٹائیگرز نے آئرلینڈ کا شکار کرلیا

مشفیق اور شکیب کی ففٹیز،یواے ای نے نیپال کوزیرکیا،زمبابوے نے افغانستان کو ہرایا


Sports Desk March 15, 2014
ہانگ کانگ نے نیدرلینڈز پر غلبہ پالیا،حسیب امجد نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا فوٹو: اے ایف پی/فائل

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچزمیں بنگال ٹائیگرز نے آئرلینڈ کا شکار کر لیا، نیپال، زمبابوے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں بھی فتحیاب رہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف بنگلہ دیش نے3 وکٹ پر 179رنز اسکور بورڈ پر سجائے،کپتان مشفیق الرحیم 59 اور شکیب الحسن58 پر ناقابل شکست رہے،تمیم اقبال نے 32 کی اننگز کھیلی، یورپی ٹیم جوابی اننگز میں 8 وکٹ پر 135رنز بناکر44رنز سے ہارگئی، اوپنر ولیم پورٹر فیلڈ 44 اور اسٹورٹ تھامپسن35رنز بناکر نمایاں رہے،مشرفی اور شکیب نے2،2 وکٹیں لیں۔ یو اے ای نے نیپال کو 6 وکٹ سے شکست دیدی، ناکام سائیڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے95رنز تک محدود رہی، اوپنر سبھاش کھوکریل28 اور پارس کھاکڈا 27رنز بناکر نمایاں رہے،شریف اسد اللہ نے 3 اور کامران شاہزاد نے2 وکٹیں لیں، یواے ای نے 18.5 اوورز میں 4 وکٹ پر 99رنز بنالیے، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر میں سمت پٹیل (33) اور شیامن انور(30) نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

زمبابوے نے افغانستان کو 7 وکٹ سے قابو کرلیا، افغان سائیڈ نے6 وکٹ پر 168رنز جوڑے، شفیق اللہ31 اور سمیع اللہ شنواری 28رنز بناکر نمایاں رہے، زمبابوے نے ہدف3 وکٹ پر 173 رنز کی صورت میں پالیا، مساکیڈزا نے 93 رنز اسکور کیے، سکندررضا نے27 رنز بنائے،ہانگ کانگ نے نیدرلینڈز پر27رنز سے غلبہ حاصل کرلیا، فاتح الیون127 پر آؤٹ ہوئی ، مارک چیمپین کے 50رنز نمایاں رہے،احسان ملک اور ڈیر گوگٹین نے3،3 وکٹیں لیں، ڈچ ٹیم کی ہمت 16.5 اوورز میں 100 پر جواب دے گئی،اسٹیفن مے برگ 52 کے سواکوئی اور پلیئر وکٹ پر نہیں ٹھہر پایا، رائٹ آرم پیسر حسیب امجد نے 6 وکٹیں لیں۔