سابق چیئرمین پیمراعبدالجبارکیخلاف ایف آئی آرمعطل

کیس زیرسماعت تھاتونئی ایف آئی آرکی ضرورت نہیں تھی،اسلام آبادہائیکورٹ


Numainda Express March 15, 2014
پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتارسابق چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال کی ضمانت فوٹو: فائل

اسلام آبادہائیکورٹ نے پیمرامیں بھرتیوں کے حوالے سے سابق قائم مقام چیئرمین پیمرا عبدالجبار اور دیگرافراد کے خلاف درج ایف آئی آرمعطل کردی ہے۔

جسٹس نورالحق این قریشی نے آبزرویشن دی کہ معاملہ پہلے سے عدالت میں زیرسماعت تھا۔ جب مقدمہ درج تھاتو نئی ایف آئی آرکیوں درج کی گئی۔ عدالت نے دوبارہ مقدمہ درج کرنے کے معاملے پرایڈیشنل ڈائریکٹراور انسپکٹرایف آئی اے کوطلب کرتے ہوئے فوری جواب مانگ لیا۔ فاضل جج نے کہاکہ پیمراکے 54اسسٹنٹ جنرل مینجروں کی تقرری کاکیس زیرسماعت تھااس لیے ایف آئی آرکے اندراج کی ضرورت نہیں تھی۔

فاضل جج نے غیرقانونی طورپر پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام میں زیرحراست سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ جسٹس نورالحق قریشی نے 10،10 لاکھ روپے کے 2ضمانتی مچلکوں پر ملزم کورہا کرنے کاحکم دیا ہے۔ فرخنداقبال پرالزام ہے کہ انھوں نے قواعدکے برعکس پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے 12پلاٹ الاٹ کیے۔