متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آرڈر آف دی یونین اعزاز سے نوازدیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں:فوٹو:آئی ایس پی آر

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں:فوٹو:آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوآرڈر آف دی یونین کے اعزاز سے نواز دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے میں  صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچپسی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر یو اے ای کے صدر نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔

ملاقات میں  دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کی عظیم تاریخ پائیدار شراکت  داری میں تبدیل ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔