بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی

شاٹ کھیل کر وکٹ گنوانے کے بجائے بابر کو سنچری بنانا چاہیے تھی، سابق کپتان


Sports Reporter August 18, 2022
شاٹ کھیل کر وکٹ گنوانے کے بجائے بابر کو سنچری بنانا چاہیے تھی، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

نیدرلینڈز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابراعظم کے سنچری نہ مکمل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بابراعظم کا بہت بڑا قدردان ہوں، میچ میں گیند سوئنگ ہورہی تھی، اس طرح کی شاٹ کھیل کر وکٹ گنوانے کے بجائے بابر کو سنچری بنانا چاہیے تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کو ان باتوں کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے، ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر فخرزمان سنچری مکمل کرسکتے ہیں تو بابراعظم کو خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا

جس پر میزبان رپورٹر نے کہا کہ بابراعظم سلو کھیلیں تو خود غرض ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے، اگر کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش کریں تو بھی تنقید ہوتی ہے،آخر وہ کیا کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں