ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ

چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد شہباز گل کو صبح ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک August 19, 2022
فوٹو فائل

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد پمز اسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ماہرین نے پی ٹی آئی رہنما کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ کیا۔

پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کو صبح اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا اور پھر عدالتی حکم پر انہیں پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ شہباز گل کی طبیعت تسلی بخش ہے اور انہیں دل کی تکلیف نہیں اور نہ ہی اُن کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد کے پمز اسپتال (پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کے چار سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہبازگل کا طبی معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور وہ ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتےہیں، انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہے اور جسم میں کاندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کررہے ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ شہباز گل کی گزشتہ رات ای سی جی رپورٹ بہتر نہ تھی ، ان کے دل کی دھڑکنیں رات تیز تھی ،بعض اوقات بے چینی بڑھنے سے بھی دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں اور سانس لینے میں مشکلات آجاتی ہیں، دوبارہ ای سی جی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید

پمز میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں سفارش کی کہ ملزم کی صحت کے لحاظ سے اس کا مزید معائنہ کرنا ہوگا۔ تفتیش افسر نے میڈیکل رپورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادی۔

مقبول خبریں