لاہور کار سوار مسلح افراد کی میاں بیوی پر فائرنگ شوہر جاں بحق

48 سالہ صلاح الدین کے سینے پر دو گولیاں لگیں، واقعہ زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے، ابتدائی معلومات


ویب ڈیسک August 23, 2022
فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ (فوٹو فائل)

صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ستوکتلہ میں مسلح افراد نے میاں بیوی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شہر جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے روڈ پر کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ صلاح الدین کے نام سے ہوئی، جس کے سینے پر دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ عابدہ بھی واقعے میں زخمی ہوئی، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول زمیندارہ کرتا تھا اور اس کی زمین کے تنازع پر اپنے رشتے داروں سے دشمنی چل رہی تھی۔ مقتول کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا صلاح الدین کو رانا رفیق نے قتل کیا ہے، کیونکہ مقتول پر رانا رفیق کے بیٹے رانا شفیق کے قتل کا الزام تھا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں