- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا
- جج دھمکی کیس؛ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل
- کراچی؛ سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا، 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
- پاکستان میں الیکشن اور دیگر آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی کوئی شرط نہیں، آئی ایم ایف
- رمضان المبارک اور تقویٰ
- واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں
- دنیا کی سب سے مہنگی حویلی، قیمت 30 کروڑ ڈالر
ورلڈ کپ سپر لیگ؛ پاکستان کی تیسری پوزیشن مزیدمستحکم ہوگئی

رن ریٹ کے معمولی فرق کی وجہ سے بنگلہ دیش سے دوسرا درجہ نہ چھینا جاسکا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔
آئی سی سی سپر لیگ کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے،آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کے ساتھ ٹاپ 7ٹیموں کو براہ راست شرکت کا موقع ملے گا، دیگر 5کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگی۔
نیدرلینڈز سے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں فتح سے پاکستان نے پوائنٹس کی تعداد بنگلہ دیش 120 کرلی مگر رن ریٹ کے معمولی فرق سے بدستور تیسرے نمبر پر ہے،گرین شرٹس کا رن ریٹ +0.217 جبکہ ٹائیگرز کا +0.384 ہے، اس وقت انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش (120) دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان (120) تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز فتح کے بعد نیوزی لینڈ 110پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا۔
افغانستان(100) کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، بھارت (99)چھٹی، ویسٹ انڈیز (88) ساتویں، آسٹریلیا (70)آٹھویں، آئرلینڈ(68) نویں، سری لنکا (62) دسویں، جنوبی افریقہ(49) 11ویں، زمبابوے (35) 12 ویں اور نیدرلینڈز (25) 13 ویں نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے افغانستان اور انگلینڈ سے 3،3ون ڈے میچز باقی ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے تمام 24میچز کھیل چکی اور ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کیلیے اسے دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔