اسمبلی سے منظوری کے بغیر ٹیکس ایمنسٹی اور چھوٹ نہیں دینگے آئی ایم ایف کو یقین دہانی

سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کیلیے صوبوں سے مل کرکام کیا جائیگا،پاکستان حکام


Irshad Ansari August 24, 2022
ٹیکس چھوٹ کیلیے ایس آر او جاری کرنے پر پابندی ہو گی،پاکستان حکام۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ نہ دینے کی شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ یہ یقین دہانی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے لیٹر آف انٹینٹ میں کروائی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ کیلیے ایس آر او جاری کرنے پر پابندی ہو گی۔ ایل او آئی کے مطابق سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کیلیے صوبوں کیساتھ مل کرکام کیا جائے گا جس کیلیے عالمی بینک کا تعاون حاصل ہو گا۔