ہیروئن نہیں ہیرو فلم کو زیادہ پیسہ کما کر دیتے ہیں پریانکا چوپڑا

بالی وڈ فلم اگر سو کروڑ کلب میں داخل ہوتی ہے تو اسمارٹ ہیروز کی وجہ سے داخل ہوتی ہے،بالی ووڈ ادکارہ


این این آئی March 17, 2014
بالی وڈ فلم اگر سو کروڑ کلب میں داخل ہوتی ہے تو اسمارٹ ہیروز کی وجہ سے داخل ہوتی ہے،بالی ووڈ ادکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہیروئن نہیں بلکہ ہیرو فلم کو زیادہ پیسہ کما کر دیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ فلم اگر سو کروڑ کلب میں داخل ہوتی ہے تو اسمارٹ ہیروز کی وجہ سے داخل ہوتی ہے اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ ہیروئنز، ہیروز سے ابھی پیچھے ہیں اسی لیے تو ان کا معاوضہ بھی اپنے مقابل ہیروز سے کم ہوتا ہے۔ دیسی گرل نے اْمید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بالی وڈ ہیروئز بھی بہتر معاوضہ لینے لگیں گی۔