انڈین ویلز بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کو فائنل میں شکست

ثانیہ مرزا دوسری مرتبہ انڈین ویلز ٹرافی جیتنے میں ناکام رہیں۔


Sports Desk March 17, 2014
ثانیہ مرزا دوسری مرتبہ انڈین ویلز ٹرافی جیتنے میں ناکام رہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور زمبابوین پلیئر کارا بلیک کو انڈین ویلز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں شکست ہوگئی۔

چینی پلیئر پینگ شوئی اور چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش نے ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تین ایشین پلیئرز نے حصہ لیا، ہائش اور شوئی نے فائنل میں 7-6(7/5) اور6-2 سے کامیابی کی بدولت فیصلہ کن میچز میں اپنا ریکارڈ11-0 سے مزید بہتر بنالیا،اس جوڑی نے گذشتہ ماہ دبئی ایونٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی، واضح رہے کہ شوئی اور ہائش سردست ویمنز ڈبلز میں نمبرون جوڑی بھی ہیں، دوسری جانب ثانیہ مرزا دوسری مرتبہ انڈین ویلز ٹرافی جیتنے میں ناکام رہیں، انھوں نے 2011 میں روسی پلیئرالینا ویسنینا کی سنگت میں ٹائٹل جیتا تھا۔