پاکستان کو معاشی زنجیروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی وزیراعظم

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن منزل نہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک August 30, 2022
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن منزل نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی منزل نہیں بلکہ معاشی بحالی کا ایک مرحلہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں بلکہ ایک مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔

مقبول خبریں