- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
پاکستان اور افغان حکام کے مابین تجارت کے فروغ کیلیے مربوط کوششوں پر اتفاق
طور خم: پاکستان اور افغان حکام نے طورخم بارڈر پر ملاقات میں تجارت کے فروغ کے لیے مربوط کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔
شرکا نے سرحد پار کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ایف سی، این ایل سی، ایف آئی اے اور پولیس حکام نے شرکت کی جبکہ افغان وفد کی قیادت بارڈر سیکیورٹی کمانڈر مولوی خالد نے کی۔
ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد طیب کی صدارت میں کسٹمز ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ جس طرح پاکستان نے پیاز کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کی تھی اسی طرح افغانستان سے ٹماٹر اور کوئلے پر عائد ایکسپورٹ ٹیکس کو بھی ختم کیا جائے۔
اس پر افغان فریق نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا کہ وہ ان کی درخواست افغان وزارت تجارت تک پہنچائیں گے۔ افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے تازہ پھلوں کے درجنوں ٹرک کئی دنوں سے پاکستان میں داخل ہونے کے منتظر ہیں، خدشہ ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے پھل خراب ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی حکام نے افغان باڈی کو یقین دلایا کہ ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے گا۔ افغان حکام نے پاکستان میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر 1200 کرنے پر پاکستانی فریق کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز نے کہا کہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یومیہ 2000 گاڑیوں تک بڑھایا جائے گا۔ ملاقات کے دوران افغان حکام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کسٹمز اور ایف سی کی کارروائیوں سے چائلڈ لیبر کا 80 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے، امید ہے کہ اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔