انڈوں کا کولیسٹرول میں کمی یا اضافے میں خاص کردار نہیں ہوتا

سگریٹ نوشی، زائد وزن اور جسمانی سرگرمیوں سے خون کی زائد چربی پیدا ہوتی ہے


APP March 18, 2014
صحت مند جسم کے لیے انڈوں کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہیے، طبی ماہرین فوٹو : اے ایف پی / فائل

طبی ماہرین کے مطابق انڈوں کے استعمال میں کمی سے کولیسٹرول لیول پر کم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

حالیہ تحقیق کے مطابق انڈوں کا بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں اضافے یا کمی کا کوئی خاص کردار نہیں ہوتا جب کہ سگریٹ نوشی، زائد وزن اور جسمانی سرگرمیوں سے خون کی زائد چربی پیدا ہوتی ہے اور کولیسٹرول لیول بڑھ جانے سے دل کے امراض کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ طبی ماہرین نے صحت مند جسم کے لیے انڈوں کے باقاعدہ استعمال کی تاکید کی ہے۔ بالخصوص بچوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں تمام لوگ انڈے بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں تاہم انڈوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے والی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں۔