ملتان میں 7 سالہ بچی قتل بائی پاس سے لاش برآمد

بچی گزشتہ روز سے لاپتا تھی اور اس کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک September 03, 2022
بچی کی لاش این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب سے برآمد ہوئی۔ (فوٹو فائل)

بستی جگو والا میں این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب قتل کی جانے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روز سے لاپتا تھی۔ بچی کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

مقبول خبریں