- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبے میں آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت ہنگامی بنیادوں روکنے کی ہدایت
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرنے کا حکم دیا اور محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ ماہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر فلور ملزم کو جاری کی جائے۔
عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لئے دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔
اُدھر چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سیکریٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی کے ساتھ ضلع جعفر آباد اور صحبت پور کا دورہ کیا اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری سے جعفر آباد بائی پاس روڈ، حبیب اللہ گوٹھ پر بیٹھے متاثرین نے ملاقات کی اور امدادی سامان، خیمے و راشن نہ ملنے کی شکایت کی جس پر سیکریٹری بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کو متاثرین کو فوری طور پر راشن کی فراہمی یعنی بنانے کی ہدایت کی۔
چیف سیکرٹری نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد آپ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔