گوجرانوالہ میں برطانوی شہری کم عمر لڑکی اغوا

پولیس نے برطانوی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک September 06, 2022
فوٹو فائل

انگلینڈ سے گوجرانوالہ پہنچنے والی برطانوی شہریت کی حامل 14 سالہ لڑکی نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں تھانہ صدر کے علاقے سے برٹش نیشنل 14 سالہ لڑکی ایمان اغوا کو کار سوار ملزمان نے اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی ایمان چند روز قبل ہی انگلینڈ سے پاکستان کے صوبہ پنجاب آئی تھی، جسے یوں اغوا کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مقبول خبریں