کورونا وائرس سے متاثر مزید 4 مریض  انتقال کرگئے

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی


ویب ڈیسک September 09, 2022
98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، این آئی ایچ (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔

 



قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے متاثر مزید4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں