آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل لائیڈ آسٹن نے دوران گفتگو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر دفاع نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
امریکی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔