سی ٹی ڈی کی لکی مروت میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
سی ٹی ڈی بنوں ریجن، سکیورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس  نے مشترکہ کارروائی کی (فوٹو فائل)

سی ٹی ڈی بنوں ریجن، سکیورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی (فوٹو فائل)

 پشاور: لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں ریجن، سکیورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ نورنگ کی حدود میں علاقہ تحتی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جس میں مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف بمع میگزینز  اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ و نقد رقم کے علاوہ  مختلف قسم کارڈز،موبائل فونز اور سامان برآمد ہوا جب کہ باقی دہشت گرد رات کی تاریکی اورنزدیکی  گھنی جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس، سیکورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی کمانڈر اخترمحمد عرف خلیل جانی گروپ،مقامی کمانڈر عتیق الرحمن عرف ٹیپو گل گروپ سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔