پاک سری لنکا میچ پر صوابی میں جھگڑا اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جھگڑا بچوں کے درمیان زبانی سے تکرار سے شروع ہوا


ویب ڈیسک September 12, 2022
فوٹو فائل

ایشیا کپ میں فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خیبرپختونخوا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی موسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں میچ ہارنے پر بچوں میں زبانی تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی اور اس میں بڑے بھی کود پڑے۔

دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں عرفان، اعجاز، طاھر اور دیگر شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور واقعے میں ملوث چار افراد (محمد، طاہر،غالب اور ذیشان) کو گرفتار کرکے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں