دھونی نے سری لنکا کیخلاف بیٹنگ نہ کرنے کا سبب ہاتھ میں درد کو قرار دیدیا

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے انجری پر شکوک ظاہر کیے گئے۔


Sports Desk March 19, 2014
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے انجری پر شکوک ظاہر کیے گئے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکا کیخلاف پریکٹس میچ میں بیٹنگ نہ کرنے کی وجہ ہاتھ میں تکلیف کو قرار دیا ہے، اس میچ میں انکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دھونی کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ میں گذشتہ دو روز سے تکلیف تھی اس لیے کچھ مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے انجری پر شکوک ظاہر کیے گئے، خاص طور پر یہ سوال اٹھایا گیاکہ تکلیف کے باوجود انھوں نے 20 اوورز تک وکٹ کیپنگ کیسے کرلی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ روز انھوں نے فتح اللہ میں پریکٹس کے دوران امیت مشرا کو خوب چھکے چوکے جڑے، انھوں نے اس دوران ایک درجن کے قریب چھکے لگائے۔