بھکر مسلح افراد کا راستہ روک کر طلبہ پر وحشیانہ تشدد

ملزمان کا بچوں کے والدین سے تنازع چل رہا تھا، بچے خدا، رسول کے واسطے دیتے رہے


ویب ڈیسک September 14, 2022
بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے (فوٹو فائل)

دریا خان کے قریب مسلح افراد نے طلبہ کا راستہ روک کر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 مسلح افراد کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے طلبہ کو ٹی ایچ کیو اسپتال دریا خان منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا بچوں کے والدین سے تنازع چل رہا تھا، جس پر مسلح افراد نے بڑوں کا غصہ 4 بچوں پر وحشیانہ تشدد کرکے نکالا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت طلبہ خدا ،رسول کے واسطے دے کر بچاؤ بچاؤ کی آوازیں لگاتے رہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کررہے ہیں، تشدد کا نشانہ بنانے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں