قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی
الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو کروانے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کا ضمنی انتخاب بھی 16 اکتوبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا، 9 اکتوبر کو ہونا والا ضمنی الیکشن بھی 16 اکتوبر کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 9 اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے پولنگ شیڈول میں تبدیلی متوقع عید میلادالنبی کے باعث کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ این اے 157 ملتان، پی پی 139، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 میں اب پولنگ 9 اکتوبر کی بجائے 16 اکتوبر کو ہوگی۔