- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
منگیتر کے گھر کے باہر بیٹھا نوجوان قتل
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم شخص نے منگیتر کے گھر باہر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول نے شادی شدہ لڑکی کو طلاق دلوا کر منگنی کی تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں پیش آیا جہاں گھر کے باہر بیٹھا ہوا نوجوان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن غلام ارباب رسول نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ فیصل کے نام سے کی گئی جو کہ اپنی منگیتر کے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتول نے جس لڑکی سے منگنی کی تھی وہ شادی شدہ تھی جس کی اپنے کزن شاہد سے کچھ عرصے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور متقول نے اسے شوہر سے طلاق دلانے کے بعد ایک ہفتے قبل ہی اس سے منگنی کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرا سے بتایا جارہا ہے جو بلدیہ گلشن غازی کا ہی رہائشی ہے۔
انھوں نے واقعہ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا کہ نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے میں جو اسلحہ استعمال کیا گیا ہے اس پر سائلنسر لگا ہوا تھا کیونکہ کسی نے بھی فائر کی آواز نہیں سنی جبکہ مقتول کو گردن کے قریب لگنے والی گولی کندھے کے عقب سے باہر نکل گئی۔
ابتدائی تفتیش میں پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔