پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 15 ستمبر 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) 
زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی

(فوٹو: ایکسپریس ویب) زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ساتھ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک بچر کے علاوہ وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کمینٹریٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ کے مابین سات ٹی20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلیے انگلینڈ کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی

دوسری جانب ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی 19 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے جمع ہونے والی سیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔